• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بناتے ہی پی ٹی آئی کا تھانوں میں تشدد پر پابندی کا فیصلہ

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروںکو شہریوں پر تشدد کرنے کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت میں آتے ہی پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، اس سے زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی تھانوں میں شہریوں پر ہر طرح کا تشدد ختم کرکے صحیح سمت میں تمام اقدمات اٹھائے گی۔

تازہ ترین