• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن :ریموٹ کنٹرول دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ، 10زخمی

چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ،نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق مال روڈ پر زیر تعمیر ڈی پی او آفس کے سامنے کھڑی سیکورٹی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 سیکورٹی اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس نے بتایا کہ10 زخمیوں سے2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےتاہم دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔

تازہ ترین