• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو میں ڈاکو راج، شہری موٹر سائیکلوں، رقم اور موبائل فونز سے محروم

میہڑ (نامہ نگار) ضلع دادو کی چاروں تحصیلوں میہڑ ،خیرپور ناتھن شاہ ،جوہی اور دادو میں ڈاکوئوں کا راج ہو گیا ہے، ڈاکو سرعام میہڑ ،رادہن ،دادو اور دیگر شہروں میں لوٹ مار کر رہے ہیں، گزشتہ چند دنوں کے دوران جرائم پیشہ ملزمان نے رادہن شہر میں تاجر احمد علی جھتیال ،راشد لاکھیر ، میہڑ شہر سے ہندو تاجر گووندراء، عامر شیخ ،روشن تھیم ،جمشید لاکھیر سمیت ضلع میں 12 سے زائد شہریوں اور تاجروں سے موٹر سائیکلیں ،نقدی رقم ،موبائل فونز سمیت لاکھوں روپئے کا سامان لوٹ لیا ہے ،جبکہ عید قربان کے قریب آتے ہی اچانک بڑھتی ہوئی بد امنی سے ضلع کے شہری سخت پریشان ہیں ، دوسری طرف ایس ایس پی دادو تنویر حسین تنیو نے ضلع میں بڑھتی ہوئی بد امنی کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں ڈاکوئوں ، جرائم پیشہ ملزمان اور منشیات فروشوں کیخلاف سرچ آپریشن کا حکم دے دیا ہے ،اس سلسلے میں میہڑ،رادہن ،فریدآباد ،کے این شاہ ،ککڑ تھانوں سمیت ضلعی کی پولیس نے مختلف شہروں میں ملزمان کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 20 سے زائد روپوش ،جرائم پیشہ، اور منشیات فروش ملزمان منڈو ماچھی ،عابد جانوری ،پرو مستوئی ، روشن برہمانی ،راحب چانڈیو ،رجب ملاح ، لیاقت سولنگی ،نعیم میمن ،صدورو ماچھی ،ممتاز ماچھی ، نادر اور دیگر کو گرفتار کر کے جن سے بھاری مقدار میں منشیات اور چھینی ہوئی 6 سے زائد موٹر سائیکلیں بر آمد کر لی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،میڈیا کو ڈی ایس پی میہڑ فہیم احمد فاروقی نے بتایا کہ ایس ایس پی دادو کے حکم پرجرائم پیشہ ملزمان کیخلاف آپریشن جاری ہے ، امن و امان قائم کیا جائیگا، جبکہ گزشتہ رات میہڑ میں جمشید لاکھیر سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران شہریوں کی مدد سے پکڑے گئے ایک ملزم صدورو ماچھی کی نشاندہی پر چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں بر آمد کی گئی ہیں۔
تازہ ترین