• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں دہشت گردی امن تباہ کرنے کی سازش ہے،لیاقت شاہانی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں، امن و امان تباہ کرنے کی سازش ہے، ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہوں گی، ملک دشمنوں نے اس بار گلگت بلتستان جیسے آسان ہدف کا انتخاب کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کلچر ل ونگ سند ھ کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی شاہانی، قادر صبا، نادر علی نادر، راجہ طاہر، قاضی طارق، اور نوید میمن نے گلگت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروںکی شہادت کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں اسکولوں کو نذر آتش کرنا، حج پر جانے والوں پرقاتلانہ حملہ اور اس کے بعد پولیس چوکی پر حملہ گلگت بلتستان جیسے پر امن علاقے کا امن و امان تباہ وبر باد کرنے اور علاقے سے گزرنے والے معاشی انقلاب کے منصوبے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے ملک دشمن دہشت گرد عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کرکے ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کوسزا دیں گے۔
تازہ ترین