• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم، صفدر کی سزا کیخلاف درخواست،نیا فل بنچ تشکیل


لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی سزا کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا فل بنچ تشکیل دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں3رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہےجس کے دیگر ارکان میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ 27اگست کو اے کے ڈوگر اور عامر ظہیر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کا قانون اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، تین بار وزیر اعظم رہنے والے کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو ختم ہو چکا ہے۔

درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ عدالت عالیہ نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین