• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے وا لا مغوی بازیاب

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونیوالے مغوی کو بازیاب کرالیا، 3افراد تاحال ڈاکوؤں کے چنگل میں ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق سائیٹ تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کچے کے علاقے میں کارروائی کرکے مغوی بدر شیخ کو بازیاب کرایا ہے، جسے ڈیڑھ ماہ قبل نصیر آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے مغوی کی رہائی کے لئے 2لاکھ روپے تاوان طلب کررکھا تھا تاہم پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا، پولیس کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتاربھی کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع سکھر سے مختصر عرصے کے دوران 4افراد کو اغوا کیا جاچکا ہے جن میں سے پولیس صرف ایک مغوی کو بازیاب کراسکی ہے جبکہ 3دیگر مغوی تاحال ڈاکوؤں کی قید میں ہے۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اچانک اضافے سے شہری و تاجر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ شہری و عوامی حلقوں نے پولیس کے بالا افسران سے اپیل ہے کہ دیگر مغویوں کو بھی جلد از جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
تازہ ترین