Oجئے بھٹو، ایک زرداری سب پہ بھاری Oنزیلہ شیدی، وریام فقیر سمیت اقلیتی ارکان کی روایتی لباس میں آمد Oقائم علی شاہ کا پرتپاک استقبال Oشرجیل میمن کی چھڑی کے سہارے آمد Oلبیک یا رسول اللہ کے نعرے، سندھ اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں
کراچی (رپورٹ/خورشید عباسی) سندھ اسمبلی میں پیر کو سب سے پہلے آغا سراج درانی نے رکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے اپنا حلف اٹھایا بعدازاں انہوں نے تمام اراکین سے حلف لیا، سندھ اسمبلی میں حالیہ انتخابات کے بعد 70سے زائد نئے چہرے جیت کر ایوان میں پہنچے تھے * حلف تہجی کے تحت بلائے گئے ناموں میں سب سے پہلے دادو سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن عزیز جو نیجو کو بلایا گیا۔ *تحریک لبیک پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم فخری نے رجسٹر میں دستخط کرنےکے بعدواپسی پر لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگانا شروع کردیئے جسکے جواب میں گیلری میں بیٹھے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے اسی طرح انکے نعروں کا جواب دیا * گیلری میں بیٹھےہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان جیو بھٹو ، ایک زرداری سب پہ بھاری ، معظم عباسی زندہ آباد، وزیر اعظم عمران خان اور اپنے اپنے پسند کے امیدواروں کے حق میں مسلسل نعرے لگاتے رہے*تنزیلا شیدی ، وریام فقیر سمیت اقلیتی ارکان اپنے اپنے روایتی لباس میں تھے جو میڈیا اور گیلری میں بیٹھے ہوئے مہمانوں کی نظروں کا مرکز تھے *سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ ، سید مراد علی شاہ ،فریال تالپور، سید ناصرحسین شاہ اور معظم عباسی کو جب رجسٹر میں اندراج کرنے کیلئے بلایا گیا تو ایوان میں تالیاں اور ڈیسک بجائے گئے تاہم سب سے زیادہ تالیاں سید قائم علی شاہ کی آمد پر بجائی گئیں *سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو جب بلایا گیا تو وہ اپنے چھڑی کے سہارے آہستہ آہستہ دستخط کرنے کیلئے روانہ ہوئے دستخط کرنے کے بعد واپسی پر وہ بھول گئے کہ وہ چھری کے سہارے چل رہےہیں اچانک انکے چلنے میں تیزی آگئی جس پر پریس گیلری میں قہقہہ لگا واضح رہے کہ انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علا ج ہیں *سابق صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما پیر مظہر الحق اور نثا ر کھوڑو مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے ہوئے اس ایوان کو مایوس کن نظروں سے دیکھتے رہے جس کا وہ ماضی میں حصہ تھے لیکن جب انکے منتخب ہونے والے بچے ندا کھوڑو اور پیر مجیب الحق کو حلف ناموں پر دستخط کرانے کیلئے بلایا گیا تو انکے چہروں پر خوشی نمایا ں طورپر نظر آرہی تھی۔