اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے تحریک انصاف کے رہنمانامزد وزیر خزانہ اسدعمر، ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور سید فیض الحسن شاہ نے الگ الگ ملاقات کی،جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر سید اسد عباس نقوی،سید محسن شہریار، نثار فیضیا اور سید حسن کاظمی بھی موجود تھے،اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایک مثال قائم کریگی،ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں تمام پاکستانیوں کا اپنا کردار اد کر نے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کے لئے مثال بنیں اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے ملکی وسائل کو ضیاع سے بچائیں۔