• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں 7.5 فیصد کمی کیوں آئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ مارچ میں مسافروں کی تعداد میں 7.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ ماہ ہیتھرو کے 4 ٹرمینلز کو 6.2 ملین مسافروں نے استعمال کیا جبکہ گزشتہ برس مارچ میں یہ تعداد 6.7 ملین تھی۔

 مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ اس سال رمضان کے علاوہ ایسٹر کی تعطیلات اپریل میں آنے کے علاوہ بجلی کی بندش کے سبب ایئرپورٹ کے ایک پورے دن بند رہنے کو بھی قرار دیا جارہا ہے۔

البتہ گزشتہ ماہ ایئرپورٹ کے ذریعے ہینڈل کیے جانے والے کارگو میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مسافر طیاروں میں سامان کی ترسیل میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو تھامس وولڈ بائی نے کہا ہے کہ اس سال تعطیلات کے اوقات میں تبدیلی سے مسافروں کی تعداد کچھ کم ہوئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید