کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ صغیر حسین کو 25 ہزار روپے کی تنخواہ کے ساتھ کے ڈی اے ہاکی ٹیم کا کوچ بنایا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کا اعزازیہ 12 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا جائے گا اور کھلاڑیوں کے واجبات عید سے قبل ادا کردیئے جائیں گے، اس بات کا اظہار انہوں نے جشن پاکستان فیسٹول ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ جشن پاکستان ہاکی فیسٹول ٹورنامنٹ میں کے ڈی اے نے کسٹمزکو2-1 سے شکست دی۔