• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید سیلاب کے باعث ایئرپورٹ بند


  بھارتی ریاست کیرالہ میں کوچی شہر کے ایئرپورٹ ’کوچن‘ کو بارش اور سیلاب کا پانی جمع ہونے کے بعد 4 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے شہر کوچی میں واقع شمسی توانائی سے چلنے والے دنیا کے پہلے ایئرپورٹ کو بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہفتے کے روز تک کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔

ایئرپورٹ میں تاحد نگاہ پانی کھڑا ہے جسے نکالنے کے لیے ہیوی موٹر پمپ استعمال کیے جارہے ہیں لیکن انتظامیہ کو ناکامی کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دستیاب موٹرز پمپ پانی کی اتنی مقدار کو نکالنے کے ناکافی ہیں اس لیے ایئرپورٹ کو آپریشنل ہونے کے لیے 4 دن لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین