• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں عید کا صفائی پلان تیار،4لاکھ ویسٹ بیگ تقسیم کئے جائینگے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کیلئے صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی ۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے 4لاکھ ویسٹ بیگز شہریوں میں تقسیم کئے جائینگے، 2962سینیٹری ورکرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر عید کے تیسرے دن تک مختلف شفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دینگے،شہر بھر سے آلائشیں اٹھانے کیلئے 342 چھوٹی بڑی گاڑیاں استعمال کی جائینگی،34ٹرنسفر سٹیشن قائم کئے جائینگے،راولپنڈی کے تین مقامات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے کیمپ بھی لگائے جائینگے،شہر بھر میں چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا جائیگا،جبکہ بدبو کے خاتمے کیلئے فنائل سے قربان گاہوں اور کنٹینرز کو دھویا جائیگا۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کا مشترکہ اجلاس میں حتمی پلان تیار کیا گیا۔جسکے مطابق آج سے ہی شہر بھر کی مساجد ،عید گاہوں ،قبرستانوں کی صفائی شروع کر دی جائیگی،یونین کونسل 19کمرشل مارکیٹ،یونین کونسل 46لیاقت باغ کے سامنے لیاقت روڈ پراور یونین کونسل 49مری میں مال روڈ پر 15آفس کے سامنے عید کیمپ لگائے جائینگے،جہاں شہریوں کو عید الاضحی پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کی آگاہی ،پمفلٹس اور ویسٹ بیگز دیئے جائینگے۔ویسٹ بیگز عیدگاہوں کے باہر،منی ڈمپرز ،پک اپ کےذریعے اور گھر گھر جا کر بھی تقسیم کئے جائینگے،خصوصی موبائل نمبر ز بینرز کےذریعے شہریوں کو فراہم کئے جائینگے جن پر وہ اپنی شکایات درج کرا سکیں گے،عید سے ایک دن قبل شہر بھر میں گلیوں،سڑکوں،مین بازار اور تجارتی مراکز کی بھرپور صفائی کی جائیگی،ورکرز نالیوں کی صفائی بھی کرینگے،عیدگاہوں ،قربان گاہوں کی دھلائی کی جائیگی،شہر کی 13بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر 4سینیٹری ورکرز ہاتھ ریڑھیوں کیساتھ ہمہ وقت موجود رہینگے،142منی ڈمپرز آلائشیں ٹرانسفر سٹیشن تک لے جانے کیلئے استعمال ہونگے،تمام عملے کی چھٹیاں،تبادلے منسوخ ہونگے، شہر بھر میں 11فکسڈ اور 23موبائل ٹرانسفر سٹیشز قائم کیئے جائینگے۔
تازہ ترین