تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو صرف تحریک انصاف کا خوف ہے جس کی وجہ سے اکٹھی ہورہی ہے۔
لاہورمیں پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی اور چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں ق لیگ کے وفد نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا معرکہ سر کرلیا ہے، پنجاب میں بھی کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور حریف جماعتوں کو واضح اکثریت حاصل ہوچکی، صوبے کے وزیر اعلی ٰ کے لیے امیدوار کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔
دوسری جانب پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان نےواضح کردیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اورگورنرہاؤسزکے اخراجات کم کردیں گے۔
ادھر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اور اُن کا وژن ایک ہے، تباہ شدہ پنجاب کواپنے پاؤں پر کھڑا کردیں گے۔