• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 21 سے 24 اگست کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،اعلان کردہ چھٹیوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اورعید الاضحی کی چھٹیاں 21 سے 23 اگست کی ہی ہیں ۔

اپنے وضاحتی بیان میں وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ عید پر سرکاری چھٹیاں بھی 21 سے 23 اگست تک ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیا پر کچھ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ عید کی چھٹیاں میں ایک روز کا اضافہ کردیا گیا اور اب چھٹیاں 21 سے 24 اگست تک ہوں گی۔

وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئےوضاحت جاری کردی جبکہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین