• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

بھارتی ریاست کیرالا میں سیلاب ،ہلاکتیں 100 ہوگئیں ، فوج طلب


بھارتی ریاست کیرالا میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں 106 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ریاست میں حالیہ دہائیوں میں تاریخ کے بدترین طوفان کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کے لئے فوج طلب کرلی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکڑوں مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

سیاحوں کے لئے پرکشش مقام ریاست کیرالہ میں شہریوں کی بڑی تعداد چھتوں پر موجود ہے جنھیں ہیلی کاپٹرز کے زریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ۔

وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کیرالا کے سبھی دریا، ندی اور نالے بپھر گئے ہیں اور سیلابی ریلے تباہی و بربادی پھیلاتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔

کئی شہروں، قصبوں اور دیہات میں چھتوں پر بیٹھے ہوئے بےگھر لوگ امداد کے منتظر ہیں۔

جمعرات کے روز لینڈ سلائڈنگ کے مزید واقعا ت بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریاستی انتظامیہ نے اب تک ایک لاکھ 47 ہزار افراد نے امدادی خیموں میں پناہ حاصل کی ہے۔ پوری ریاست میں بے گھر افراد کے لئے 1300سے زائدعارضی کیمپ بنائے گئے ہیں۔

امدادی سرگرمیوں میں بھارت کی بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شریک ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین