• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری سےفضل الرحمٰن کی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد (فاروق اقدس) سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر جمعرات کو اسلام آباد میں طویل مشاورت ہوئی،ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمٰن خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے زرداری ہائوس میں سابق صدر سے ملاقات کی جس کے بعد فریقین کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں قائد ایوان کے انتخاب کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن) سے اختلافات کے حقائق سے آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا ہم نے ابتدا میں ہی واضح کیا تھا کہ شہباز شریف موزوں امیدوار نہیں ہیں اگر امیدوار تبدیل کر لیا جائے تو غور ہوسکتا ہے اور ہم نے اس مقصد کیلئے ٹائم بھی دیا تھا۔
تازہ ترین