• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد بورڈ‘ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈحیدرآباد دسویں جماعت کے سالانہ امتحان 2018ءکے سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتا ئج کے مطابق سا ئنس گر وپ میں تینو ں پو زیشن طا لبا ت نے حا صل کیں جس کے تحت حیات گر لز ہا ئیر اینڈ سیکنڈ ری اسکو ل صدر حیدرآباد کی طا لبہ امِ رومان بنت محمد انور نے 850میں سے 749مارکس حا صل کرکے پہلی پو زیشن حا صل کی جبکہ اسی اسکو ل کی طالبہ سونال فاطمہ بنت عرفان محمود نے 746ما رکس حا صل کرکے دوسر ی پوزیشن اور کمیونٹی بیسڈ ہا ئی اسکول ٹنڈو محمد خا ن کی طالبہ مسکان فاطمہ بنت مشتا ق احمد نے 744ما رکس حا صل کرکے تیسر ی پوزیشن حا صل کی۔ سا ئنس گر وپ کے امتحا ن میں 3019 طلبا ءو طالبات نے اے ون گریڈ حا صل کیا‘ اسی طر ح 15878طلباءو طا لبا ت نے اے گر یڈ‘20187طلباءو طالبات نے بی گریڈ‘ 12712طلباءو طا لبا ت نے سی گریڈ‘ 2985 طلباءو طالبات نے ڈی گریڈ اور 27طلباءو طا لبا ت نے ای گر یڈ حا صل کیا جبکہ54843طلباءو طالبات کو پاس اور 9994طلباءاور طا لبا ت کو فیل قر ار دیا گیا۔
تازہ ترین