اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) صوبہ سند ھ ضلع سکھر کے رہائشی رانا دلشاد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی رانا ارشاد کو سکھر کے وڈیرے ایک ریٹائرڈ ایس ایس پی اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طورپربے دردی سے قتل کردیا ہے۔جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں اپنے خاندان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا دلشاد نے کہاکہ مجھے اورمیرے خاند ان والوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس،وزارت داخلہ،چیئرمین نیب اور آنے والے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ہماری جانوں کی حفاظت کی جائے اور ہمارے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کو سزادلوائی جائے۔