کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ایک بیان میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر لیویز کسٹم اور ایف سی کی چیک پوسٹوں پر سیکڑوں ڈرائیورز نے یونین آفس آکر شکایت کی ہے کہ ہمیں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ہر چیک پوسٹ پر جان بوجھ کر تنگ کیا جارہا ہے جبکہ افغانستان سے بھیڑ ،بکریوں ،فروٹ لانے پر چیک پوسٹ پر ہم سے رقم کی جاتی ہے نہ دینے پر ہمارا ٹائم ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ زدوکوب بھی کیاجاتا ہے اور گھنٹوں کھڑا کرکے انتظار کرایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہم مجبور ہوکر پیسے دیتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان میں کوئٹہ چمن شاہراہ واحد شاہراہ ہے جس پر بھتہ خوری کا بازار گرم ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اس سلسلے میں ہم نے ڈی سی چمن سے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے لہذا ڈی آئی جی لیویز ، آئی جی ایف سی اور کمشنر کوئٹہ اس شاہراہ پر چیک پوسٹوں پر بھتہ لینے کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔