• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں شجرکاری کیلئے چیئرمینوں سے تجاویز طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری نے ضلع ملتان میں شجرکاری کے لئے ضلع کونسل کے چیئرمینوں سے تجاویز مانگ لی ہیں، واضح رہے کہ ضلع کونسل ملتان نے اپنے بجٹ میں ایک کروڑ روپے شجرکاری کے لئے رکھے ہیں، ضلع کونسل چھوٹے پودے لینے کے بجائے4سے5فٹ کے بڑے پودے حاصل کرے گی تاکہ ان کی دیکھ بھال میں بھی آسانی ہو اور وہ بحفاظت جلد درخت بن سکیں جس سے ضلع میں ماحولیات پر اچھا اثر پڑے گا، ذرائع کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل تمام یونین کونسلوں میں برابری کی بنیاد پر یہ فنڈز تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاہم کچھ چیئرمینوں کی طرف سے انہیں کہا گیا کہ ان کی یوسیز میں نہری پانی وافر ہے لہذا ہمیں زیادہ فنڈز دیئے جائیں مگر چیئرمین دیوان عباس بخاری نے کہا کہ وہ فنڈز برابری کی بنیاد پر دیں گے، زیادہ تر چیئرمینوں نے سڑکوں کے کنارے، یونین کونسلز آفس ، سکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں شجرکاری کی تجاویز دی ہیں، دیوان عباس بخاری نے تمام چیئرمینوں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ پودوں کی درخت بننے تک ہر صورت دیکھ بھال اوران کی حفاظت بھی کرنا ہے۔
تازہ ترین