راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے چکوال کچہری قتل کیس کی سماعت متوقع فیصلے کیلئے آج تک ملتوی کر دی، 2008میں درج ہونے والے اس کیس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے تاہم ایک ملزم غلام عباس اشتہاری ہوکر بعد میں پکڑا گیا تھا تمام شہادتیں ریکارڈ اور بیان ملزم کے بعد گزشتہ روز فریقین کے وکلا کی بحث جاری تھی کہ عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی آج فیصلہ بھی سنائے جانے کا امکان ہے۔