• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اوّل بشریٰ بی بی کا قوم کے نام پہلا پیغام

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نےعوام کے نام پہلا پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ، آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں، اللہ پاک نے ہم پر ملک کی بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی پروقار تقریب میں سیاہ شیروانی زیب تن کی۔عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری کے لئے اہلیہ بشریٰ بی بی کی سج دھج سب سے منفرد نظر آئی ۔

چہرے پر نقاب سر سے پیر تک سفید لباس میں ملبوس بشریٰ بی بی ایوان صدر پہنچیں جہاں ان کا انداز، لباس، سفید تسبیح، اور جگمگاتی انگوٹھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

بشریٰ بی بی نے ریشم اور لیس سے تیار کردہ روایتی اور جدید امتزاج کا سفید عبایا اور سفید ہائی ہیل پہن رکھی تھی، ساتھ میچنگ نیل پالش لگارکھی تھی۔

وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد عمران خان اہلیہ سے ملنے آئےجس کے بعد بشری بی بی تقریب میں موجود خواتین سے مبارکباد وصول کرتی رہیں۔

میڈیاسے خصوصی گفتگو میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ آج وہ خوش نہیں ڈری ہوئی ہیں، اقتدار آنی جانی چیز ہے، اللہ پاک نے ان پر ملک کی بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے،،، انشااللہ عوام کی توقعات پر پوار اُتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ ، صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔

تقریب حلف برادی کے بعد بشری بی بی اپنی رہاش گاہ بھی دیکھنے گئیں۔

تازہ ترین