• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پرویز مشرف کو صدارت سے مستعفی ہوئے 10 سال بیت گئے

سابق صدرجنرل ( ر ) پرویز مشرف کو پاکستان کی صدارت سے مستعفی ہوئے پورے دس برس بیت چکے ہیں۔

پاکستان کے سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف نے 18 اگست 2008 ء کو پاکستانی قوم سے خطاب کیا تھا ۔اس دوران انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے 9 سال پر محیط اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ۔

صدر مشرف نے چار برس قبل اپنے خطا ب میں دکھی دل کے ساتھ اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرنے کا اعلان کیا۔

جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد آئین کے تحتسینیٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد آزادنہ انتخابات کروائے گئے۔

۔ 18 اگست 2018 ء کو سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کو اقتدار سے علیحدہ ہوئے پورے دس برس بیت چکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین