سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے وکلاء کی جانب سے اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت شفقت رحیم، قربان کلوڑ ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سکھر میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلاء کی چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں فوری طور پربرآمد کرائی جائیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔