سکھر (بیورو رپورٹ) چھوہارا منڈی کے رہائشی شیخ برادری کے افراد کی جانب سے روہڑی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرے کی قیادت راحب علی، محمد اسماعیل شیخ ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ روہڑی پولیس نے گزشتہ رات دیر گئے بلا جواز گھروں پر چھاپے مارکر ہمارے دو افراد کو گرفتارکر لیا ہے ، جن کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا جارہا ہے، ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ روہڑی پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر گرفتار کئے گئے افراد کو رہا کیا جائے۔