• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل سید کے گاؤں کونٹ میں گیس میٹروں کی تنصیب شروع

ڈھڈیال( نمائندہ جنگ)یونین کونسل سید کے گاؤں کونٹ میں سوئی گیس کے میٹروں کی تنصیب کا مرحلہ شروع ہوگیا اور اس سلسلہ میں گزشتہ روز پہلا میٹرنصب کردیا گیا ۔ گاؤں کونٹ میں سابق پارلیمانی سیکرٹری اورسابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری اعجاز کونٹ گروپ کی کاوشوں سے گیس فراہم کی گئی ہے جس پر گزشتہ روز دربار سخی معظم قلندر کے سجادہ نشین عنایت علی شاہ اور چوہدری مبشراعجازکے ہاتھوں میٹر کی تنصیب کا کام شروع کرایا گیا ۔
تازہ ترین