اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ 18 ویں ایشین گیمز 2018میں پاکستان اسکواش فیڈریشن نے جس طرح پاکستانی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے، اولمپکس گیمز کے بعد ایشین گیمز دنیا بھر میں دوسرا بڑا ملٹی اسپورٹس ایونٹ ہے ، امید ہے کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور سینئر نا ئب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی کو ملک میں اسکواش کی ترقی کے لئے بھر پور تعاون کرنے یقین دہانی کروائی۔