• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اہلکار ظاہر کرکے ریٹائر اسسٹنٹ پروفیسر سے 80 ہزار روپے چھین لئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اے سیکشن تھانے کی حدود میں ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر سےخود کو رینجرز اہلکار ظاہر کرکے 3 افراد چوری کا الزام لگا نے کے بعد پنشن سمیت 80 ہزار روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر 11 کے رہائشی ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسحاق نے لطیف آباد نمبر 7 کے نیشنل بینک سے پنشن کے 54 ہزار روپے نکلوائے، جبکہ قربانی کے جانور کی خریداری کے لئے 40 ہزار روپے سے زائد کی رقم بھی ان کے پاس موجود تھی۔ بینک سے نکل کرجب وہ اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ رہے تھے کہ ایک شخص نے روک لیا، اسی دوران اس کا دوسرا ساتھی بھی پہنچ گیا اور اپنا تعارف رینجرز اہلکار کے طور پر کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھی کے 90 ہزار روپے اور ایک سونے کی چین گری ہے، شبہ ہے کہ وہ رقم اور چین تم نے اٹھائی ہے، ہمارے ساتھ چلو ہم آپ کی تلاشی لیں گے جس پر (ر) پروفیسر نے گاڑی لاک کی اورر ان کے ساتھ پیدل چل پڑے، دونوں افراد انہیں لطیف آباد نمبر 7 فلائی اوور کے نیچے سنسان جگہ لے گئے، اس دوران ان کا ایک تیسرا ساتھی بھی آگیا اور پروفیسر کی جیب سے ان کے پاس موجود 84 ہزار روپے سے زائد رقم، موبائل فون و دیگر سامان نکلواکر تلاشی لی اور پروفیسر کی جیب سے نکلنے والی رقم سمیٹ کر انہیں دھکا دیکر قریب کھڑی اسٹارٹ کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ اے سیکشن پولیس نے واردات کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین