• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاکوں کے خلاف امت کو متحد ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا،قاری محمد عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے ہالینڈ کی حکومت اور ملعون ڈچ سیاستدان گیرٹ ویلڈر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب اس قبیح حرکت کے خلاف امت مسلمہ کو متحدہوکر فیصلہ کرنا ہوگا،ملعون یورپی گستاخوں کی جانب سے محمد عربیؐ کی توہین بہت بڑی سازش ہے،مسلم حکمرانوں کی بے حسی شرمناک ہے،پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک سے ہالینڈ کے سفیروں کو ملک بدر کرکے ہالینڈ کو گستاخانہ اقدام سے پیچھے ہٹنے پرمجبور کیا جائے۔حکومت پاکستان قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فوری طور پر اس حساس مسئلے پرمسلم ممالک کے حکمرانوں،اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس ناپاک عمل کو فوری رکوانے پر مجبور کروائے ۔رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی،ناموس رسالتؐ پر حملہ آور افراد اور گروہوں کا معاشی و سماجی بائیکاٹ کیا جائے،محمد عربیؐ سے بے انتہامحبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان اور عقیدے کاحصہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی علاقے ضلع شانگلہ روانگی کے موقع پر جماعتی احباب،جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے اساتذہ اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مذموم حرکتوں کے ذریعے اسلام اور ہماری محبت کے محور پر مجرمانہ حملے کرکے خاتم النبیینؐ سے امت مسلمہ کی محبت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین