اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نئی حکومت کے نامزد وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پیر کی صبح حلف اٹھانے کے فوری بعد وزارت خارجہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات بالخصوص پڑوسی ملکوں سے تعلقات اور کشمیر سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر اظہارخیال کریں گے اور میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ دریں اثناء مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوار کی شب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنی وزارت کے حوالے سے ملک کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا اور اہم امور پر راہنمائی بھی حاصل کی۔