• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے کامیابی کے بعد حمزہ شہباز کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر حمزہ شہباز سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا ۔ عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کیا جس کے بعد بالترتیب حمزہ شہباز،معاویہ اعظم اور علی حیدر گیلانی نے بھی خطاب کیا ۔ اس کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنی نشست سے اٹھ کر حمزہ شہباز کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا اور اس کے بعد انہوںنے اگلی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تمام لیگی اراکین سے بار ی باری ہاتھ ملایا۔
تازہ ترین