• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کےقبرستانوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز نہ ہوسکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی طر ف سے عیدالالضحیٰ کی آمد کے سلسلے میں صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشن اورویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کواپنی اپنی حدود میں موجود قبرستانوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر ملتان شہر میں ضلعی حکومت ، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عدم توجہی کے باعث کسی بھی قبرستان کی خصوصی صفائی شروع نہیں کروائی گئی ہے تمام قبرستانوں کی حالت زار ابتر ہے کوڑا کرکٹ ، گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں حالیہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے قبرستانوں کی حالت مزید خراب ہو چکی ہے بڑے بڑے گڑھے پڑنے کے ساتھ قبریں دھنس چکی ہیں اور شہریوں نے اپنوں پیاروں کی قبروں کی لپائی کے ساتھ ساتھ قبرستان کی صفائی اپنی آمد آپ کے تحت کروانا شروع کردی ہے اور شہریوں نے اس غفلت پر متعلقہ محکموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تازہ ترین