اسلام آباد(فاروق اقدس )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے منصب کا حلف اُٹھانے کے فوری بعد ایوانِ صدر سے وزارت خارجہ پہنچے جہاں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے اُن کا خیرمقدم کیا، شاہ محمود قریشی کم وبیش سات سال بعد وزیر خارجہ کی حیثیت سے وزارت خارجہ میں آئے تھے،انہوں نے اپنی ایوانِ صدر سے وزارت خارجہ پہنچے جہاں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے اُن کا خیرمقدم کیا، شاہ محمود قریشی کم وبیش سات سال بعد وزیر خارجہ کی حیثیت سے وزارت خارجہ میں آئے تھے،انہوں نے اپنی اولین پریس کانفرنس کا آغاز یہ شعر پڑھ کر کیا، یہ تو وہی جگہ ہے،گزرے تھے ہم جہاں سے،جس پر ایک اخبار نویس نے اُن سے سوال کیا کہ اس سے قبل آپ زرداری حکومت میں وزیر خارجہ تھے اور اب عمران خان کے وزیر خارجہ ہیں کیا فرق محسوس کرتے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے وقت کی بات ہے اور اس وقت میں وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔