سکھر( بیورو رپورٹ )ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے بارہویں جماعت کے پری میڈیکل اورپری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پری میڈیکل میں طالبات طلباء پر اورپری انجینئرنگ میں طلباء طالبات پر بازی لے گئے ، مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں دو پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ ناظم امتحانات سکھر عبدالسمیع سومرو نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری بورڈ رفیق احمد پلھ، غلام قادر دھاریجو سمیت تعلیمی بورڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔مجموعی طور پر پری میڈیکل گروپ میں گور نمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بیراج کالونی سکھر کی لار یب مریم الطاف نے 967 مارکس لے کر پہلی ،اقراء پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول گمبٹ خیرپور کے فاروق احمد نے 965 مارکس کے ساتھ دوسری ،سمارا انگلش پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول گمبٹ خیرپور کی جوریہ ناز نے 957مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ پری انجنیئرنگ گروپ میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں دو پوزیشنیں طلباء نے حاصل کیں۔