• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول نذر آتش کرنیوالے ملزمان سے اہم معلومات ملیں گی، آئی جی گلگت بلتستان

سکردو( نمائندہ جنگ ) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نےکہاہےکہ ضلع دیامر میں سکولوں کو نذر آتش کرنے والے 16 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نےکل پیر کے روز ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے،گرفتار ملزمان میں سہولت کار بھی شامل ہیں جن سے تفتیش کے دوران واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے عزائم سے متعلق اہم معلومات ملیں گی۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع یامر میں پیش آنے والے واقعات غیر معمولی ہیں اور تمام سیکورٹی ادارے باہمی تعاون سے ٹارگٹڈ آپریشن کر رہے ہیں،عوامی تعاون اور تمام اداروں کی محنت اور ٹیم ورک کے باعث دیامر کے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی مکمل طور بحال ہوگئے ہیں ۔
تازہ ترین