نمازِ عید دورکعت ہیں۔نمازِ عید اور دیگر نمازوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں ہر رکعت کے اندر تین تین تکبیریں زائد ہیں۔ پہلی رکعت میں’’سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ‘‘ پڑھنے کے بعد قرأت سے پہلے اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد رکوع سے پہلے،ان زائد تکبیروںمیں کانوں تک ہاتھ اٹھانا چاہیے،پہلی رکعت میں دو تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑدیں،تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لیں۔دوسری رکعت میں تینوں تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑدیے جائیں،چوتھی تکبیر کے ساتھ رکوع میں چلے جائیں۔نمازِ عید کے بعد خطبہ سننا مسنُون ہے۔