• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب و مکران تعلیمی بورڈز کو فعال کیا جائے، حاجی محمد قاسم خان کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی محمد قاسم خان کاکڑ، سیکرٹری جنرل حاجی عبدالحمید صابر، چیئرمین مطیب آفریدی، آرگنائزر محمداسماعیل کاسی، محمد حنیف بنگلزئی، مختیار احمدبلوچ،سید ساجد حسین ترمذی، حبیب عالم، عبدالحکیم بگٹی، عبدالرحیم بنگلزئی، محمد اکرم وردگ، خالد حسین، عبدالمالک کاکڑ، حفیظ اللہ کھوسو اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ژوب اور مکران ڈویژن کے تعلیمی بورڈز کو فعال بنا کر گرانٹ فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان پہلے ہی مذکورہ ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کا اعلان کرچکی ہے مگرتاحال ان بورڈز کی عدم بحالی کی وجہ سے طلباء و طالبات کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس سنگین مسئلہ کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔
تازہ ترین