• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے دن ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے قر بانی دینے کا عہد کر نا ہوگا ، فنکار

لاہور(ایجنسیاں) شوبز فنکاروں نے عید قر بان کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے ہر قر بانی دینے کا عہد کر نا ہوگا ، عید کی خوشیوں میں غر باء کو شامل کر نا ہی اصل عید ہے ،قر بانی کا گوشت زیادہ سے زدیاہ غرباء میں تقسیم کیا جائے۔ ان خیالات کا ماہ نور ، صائمہ نور ، میگھا ، ریشم ، مہک نور،ہنی شہزادی ،صائمہ خان ،ہما علی اور دیگر نے عید کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شر کت کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ اگر ہم عید کے موقع پر غر باء کا خیال نہیں کریں گے تو ا س سے بڑی ہماری کوئی اور بد قسمتی نہیں ہوگی۔ صائمہ نور نے کہا کہ عید قر بان کا نام ہی قر بانی اور غر باء کو انکا حق دینا ہے اور ہمیں آج کے دن اپنے ملک کیلئے ہر قر بانی دینے کا بھی عہد کر نا ہوگا۔ میگھا اور ریشم نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے ملک پاکستان کی وجہ سے ہیں اس لیے ہمیں آج کے دن پاکستان کیلئے ہر قر بانی دینے کا عہد کر نا ہوگا۔ مہک نور ،ہنی شہزادی ،صائمہ خان ،ہما علی نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین