• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، عیدالاضحیٰ پر تجارتی و رہائشی علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے ڈیرے

سکھر (بیورو رپورٹ) عیدالاضحی کے موقع پر اہم تجارتی و رہائشی علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ خریداری کے لئے مارکیٹوں میں آنیوالے افراد بالخصوص خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سکھر کے اہم کاروباری علاقوں گھنٹہ گھر چوک، شہید گنج، صرافہ بازار، شاہی بازار، اناج بازار، غریب آباد، نیم کی چاڑی، مشن روڈ، لیاقت چوک، نمک بازار سمیت رہائشی علاقوں پرانا سکھر، شالیمار روڈ، ریجنٹ سنیما، والس روڈ، کوئنس روڈ، جناح چوک، ڈھک روڈ، میانی روڈ، باغ حیات علی شاہ و دیگر میں پیشہ ور بھکاری ٹولیوں کی شکل میں گھوم رہے ہیں۔ پیشہ ور بھکاری تجارتی مراکز میں خریداری کے لئے آنیوالی خواتین کو روک کر ہاتھ جوڑ کر اللہ اور رسول کے واسطے دیکر صدقات و خیرات دینے کی اپیلیں کررہے ہیں، پیشہ ور بھکاریوں کی جانب سے نت نئے انداز اختیار کرکے خریداری کے لئے آنیوالی خواتین کو تنگ کیا جارہا ہے جس کے باعث خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ پیشہ ور بھکاریوں کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین