• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بنے گا ، وزیر خزانہ اسد عمر

کراچی( صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ملکر ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں گے، نوجوانوں کیلیے روزگارکا بڑامسئلہ ہے۔ جب تک نیاکراچی نہیں بنتانیاپاکستان نہیں بنے گا۔سیاحت آئی ٹی سمیت دیگرشعبوں میں کام کرکے فائدہ لائیں گے، کوئی ادارہ اپنے مزدوروں کی وجہ سے تباہ نہیں ہوا، اداروں کو مضبوط کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد کراچی پہنچنے پر ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ائیر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے اسد عمر کا استقبال کیا۔اسد عمر نے کہا کہ کابینہ نے حلف لیاترجیحات پرفیصلے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ اپنے مزدوروں کی وجہ سے تباہ نہیں ہوا۔ اداروں کو مضبوط کرینگے، روزگار دینگے۔عمران خان نے کہا ہے کہ نیا کراچی بنے گا تو نیا پاکستان بنے گا۔ عوام کے ساتھ ملکر ملک کو بہتری کی طرف لیجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نااہل کرپٹ منیجمٹ کوبدلاجائیگا۔ہماری کوشش ہوگی عوام کاپیساعوام پرخرچ کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے بات میں نے نہیں کی۔جتنے بھی آپشن ہیں تمام پرکام کریں گے۔سیاحت آئی ٹی سمیت دیگرشعبوں میں کام کرکے فائدہ لائیں گے۔گورنراسٹیٹ بینک کوتبدیل نہیں کررہے۔
تازہ ترین