• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے نئے عزم سے کام کرنے کا عہد کیا جائے ،چوہدری شجاعت، پرویزالٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے عیدالاضحٰی پر اپنے پیغامات تہنیت میں کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے عزم، جذبہ اور ولولہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے تاکہ نہ صرف ملک میں ہر طبقہ اور شعبہ کے لوگوں کو خوشحالی، انصاف اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں بلکہ عالمی برادری میں بھی اس کا ایک باوقار مقام ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج حضرت ابراہیم علیہالسلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے بزرگوں، ماؤں اور بہنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جنہوں نے پاکستان کے حصول کیلئے ہر قسم کی قربانی دی بلکہ ان کو بھی دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا جائے جنہوں نے اس مملکت خداداد کے تحفظ اور دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا، ہمیں شہادت کی عظیم منزل حاصل کرنے والوں کے خاندانوں کو سلام اور قربانی نہ کرنے والے اپنے عزیزوں، ہمسایوں اور اہل علاقہ کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خارجی و داخلی دشمنوں کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود آج ایک آزاد و خودمختار ملک میں اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق عید منا رہے ہیں، اللہ کریم کے عظیم احسان اور مادر وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کے باعث آج ہمیں یہ آزاد فضا میسر ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم مصور پاکستان علامہ اقبالؒ کے خوابوں اور بانی پاکستان قائداعظمؒ کے افکار و خواہشات کے مطابق اس ملک کی تعمیر کیلئے نیک نیتی اور دلجمعی سے کوشش کریں۔
تازہ ترین