ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں 27 اگست سے شروع ہونے والے موسم گرماکی تعطیلات کے نویں ہفتے کے لئے ایک ڈویژن اور2 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس سید شہباز رضوی پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 2 سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر مشتمل ہیں۔