خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔
مظاہرین نے پشاور چارسدہ روڈ بلاک کردی اور واپڈا آفس کے دروازے پر ڈنڈے برسادئیے۔
چارسدہ کے کئی علاقوں میں عوام نے واپڈا کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر فاروق اعظم چوک پر شدید احتجاج کیا۔
مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر پشاور چارسدہ روڈ اور چارسدہ ، تنگی روڈ بلاک کردیا۔ بعد میں مشتعل مظاہرین واپڈا آفس کے باہر جمع ہوگئے اور مرکزی دروازے پرڈنڈے برسائے جس پر پولیس نےمظاہرین کو دروازے سے پیچھے ہٹادیا، مظاہرین نے واپڈا دفتر کے قریب دھرنا بھی دیا۔