• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں وزیراعلیٰ سیکر ٹریٹ کی درخواست کرونگا،دوست مزاری

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ ملتان میںوزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ بنایا جائے گا ، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انھیں اس متعلق خصو صی درخواست کروں گا۔ پنجاب اسمبلی میں اپنےانتخابی حلقہ روجھان سے آئے ہوئے معز زین کے وفد سے ملاقات کے دوران انھوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیںگے جس کے لئے صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔ انھوںنے سیکرٹری آب پاشی شیر عالم محسود کو فون کر کے ہدایت کی ہے کہ روجھان میں نہری پانی کی چوری روکنے کے لئے تمام غیر قانونی موگے ختم اور ٹربائن کو قبضے میںلیا جائے تاکہ ٹیل کے کاشت کاروں کو نہری پانی دستیاب ہو ۔ نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قانونی کارروائی ہو گی۔
تازہ ترین