• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندرہ چکوال روڈ پر ٹریفک حادثہ،2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

دولتالہ(نمائندہ جنگ) مندرہ چکوال روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ کے نتیجے میں دوافرادجاں بحق ہو گئے۔حادثہ موٹرسائیکل کے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 کی فوری کاروائی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر موٹر سائیکل نمبر FDQ 1597 روڈ کی فٹ پاتھ سے جاٹکرایا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار طلحہ ساجد اور مزمل ساجد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حمزہ شدید زخمی ہوگیا، تینوں افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے اور تینوں کا تعلق چنیوٹ سے بتایا جاتا ہے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مندرہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زخمی حمزہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
تازہ ترین