• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 39سے زائد مقامات پرناکہ بندیاں کی گئیں، کسی بھی شاہراہ پر ون ویلنگ نہیں ہوئی، پولیس کا دعویٰ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران راولپنڈی شہر سمیت ملکہ کوہسارمری اور دیگر تحصیل ہائے میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے ۔ راولپنڈی شہر میں ون ویلنگ کی روک تھام کے پیش نظر 39سے زائد مقامات پربھر پور ناکہ بندیاںکی گئی۔ کسی بھی شاہراہ پر ون ویلنگ نہیں ہونے پائی ۔ عید پرپارکوں اور تفریح مقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد کا جوش وخروش عروج پر رہا اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے ۔ عید الاضحی کے موقع پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے راولپنڈی شہر اور دیگر تحصیل ہائے سمیت مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے سپیشل ٹریفک انتظامات کئے راولپنڈی میں دس سے زائد تفریح مقامات پر ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لئے انسپکٹرز ، وارڈن افسران اور ٹریفک اسسٹنٹس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی ون ویلنگ کے خلا ف موثر کاروائی کرنے کے لئے 39سے زائد پوئنٹس پر ناکہ بندیاں کی گئیں یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر ضلع راولپنڈی میںکسی بھی شاہراہ پرون ویلنگ نہیں ہونے پائی اسی طرح پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں بھی سیاحوں کو بھر پور ٹریفک سہولیات فراہم کی گئی عید کے پہلے اور دوسرے دن تقریباََ 20ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں پارکنگ کی گنجائش انتہائی کم ہونے کے باوجود سیاحوں کو کسی بھی جگہ پر ٹریفک رش کا سامنا نہیں کرنا پڑا اس کے ساتھ ساتھ آن گرائونڈ سیاحوں کی مدد ، رہنمائی اور معاونت کی گئی اگر کسی سیاح کی گاڑی خراب ہوئی ، ٹائر پنکچر ہوا یا دیگر سروسز کی ضرورت پڑی تو ٹریفک پولیس نے موقع پر مدد فراہم کی جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے اسی طرح سیاحوں کو مری ٹریفک پلان کی آگاہی سے متعلق مری کے مختلف پوئنٹس اور سترہ میل ٹال پلازہ پر پمفلٹس تقسیم کئے گئے جبکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.9272839اور مری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051.9269200پر بھی شہریوں اور سیاحوں نے مختلف سروسز کے حوالے سے کالز کر کے ٹریفک پولیس کی خدمات حاصل کیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے عید الاضحی پر ٹریفک کے بہترین انتظامات و اقدامات کرنے اور پیشہ وارانہ امور کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین فرائض کی ادائیگی پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے دن سی ٹی او محمد بن اشرف خود فیلڈ میں موجود رہے اور ہر پوئنٹ پر جا کر فیلڈ سٹاف سے عید ملے اور ڈیوٹی سے متعلق حوصلہ افزائی کی۔
تازہ ترین