اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) عیدالاضحٰی کی پہلی اور دوسری رات راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ، اس دوران جڑواں شہروں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 48راولپنڈی 47ایبٹ آباد میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانولہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 43سبی اور چلاس میں 42ڈگری سنٹی گریڈ رہا، جڑواں شہروں میں سورج آج 6بجکر 46منٹ پر غروب کل صبح 5بجکر 34منٹ پر طلوع ہوگا۔