• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورت بال ،نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کی بھی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر یہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو خواتین انھیں کئی جتن کر کے خوبصورت بنا ہی لیتی ہیں۔ ماضی میں سنہری یا دیگر رنگ بدلی زلفیں کسی مغربی دوشیزہ کا خاکہ ذہن میں ابھارنے لگتی تھیں تاہم اب اکثر خواتین اسٹریکنگ کیے ہوئے بالوں کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ سنہری بال جو کبھی صرف مغرب کی عورتوں کی پہچان ہوا کرتے تھے، آج مشرقی عورتوں کے لئے بھی ایک عام سی بات تصور کیے جاتے ہیں۔ یوں یہ کہنا بجا ہوگا کہ بالوں کو کلر کے ذریعے خوبصورت بنانے کی صنف نازک کی دیرینہ خواہش ہیئر ڈائنگ کے بڑھتے رجحان کا سبب بن رہی ہے۔ 

جب ملبوسات یا جیولری کی خریداری پر خواتین کوئی سمجھوتا نہیں کرتیںتو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ بالوں کو کلر (ہیئر ڈائنگ) کرنے کے معاملے میں سمجھوتا کرلیا جائے۔ تو پھر کیوں نہ بات ہوجائے ٹرینڈی ہیئر کلرز کی لیکن بالوں کو ڈائی کروانے سے قبل اپنےہیئر اسٹائلسٹ سے مشورہ کرنا لازمی ہے کہ آپ کی اسکن ٹون کے لیے کون سا ہیئر کلر بہترین رہے گا۔ اگرآپ بقر عید سے پہلے بالوں کو ڈائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور کسی اچھے کلر کی تلاش میں ہیں تو آج کی تحریر آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

رچ برنیٹس(Rich Brunettes)

رچ برنیٹس ہیئرکلر تیزی سے مقبول ہوتا ہیئر کلر ہے، خصوصاً یہ گرمیوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اس ہیئر کلر کو پریانکا چوپڑا، بیلا ہیڈڈ،سلینا گومز اورجیسمین ٹوکس جیسی ماڈل اور اداکارائیں ریڈ کارپٹ پر اپناچکی ہیں ۔اگر آپ بھی اس رنگ کا انتخاب کریں، تو یہ آپ کے لیے ٹرینڈی ہیئر کلر بن سکتا ہے۔ 

سانولی رنگت کی حامل خواتین ڈارک براؤن، میڈیم چاکلیٹ براؤن، ایسپریسوبراؤن اور ماہوگنی ہیئر ڈائز کا انتخاب کریں تو یہ ان کی اسکن ٹون پر بے حد جچے گا۔

ایسپریسوبراؤن(Espresso Brown)

اگر آپ کے بالوں کا رنگ انتہائی گہرا ہے تو آپ کا چہرہ مرجھایا مرجھایا سا لگنے لگتا ہےبالوںکو کلرز دینے کے ذریعے بھی چہرے کی فیرشنس بڑھائی جاسکتی ہے، اگر آپ بالوں کوکچھ ہلکا مگر تازگی بھرا انداز دینا چاہتی ہیں تو ایسپریسو براؤن ہیئر کلر منتخب کریں۔ خاص طور پر سانولی رنگت کی حامل خواتین کے لیے ایسپریسو براؤن ہیئر کلر بہترین ہے۔ اگر آپ اس رنگ کے ساتھ ہائی لائٹ کا انتخاب کرنا چاہیں، جیسے کیریمل ہائی لائٹ تو یہ آپ کے چہرے کو ایک نیا انداز دے گا۔

گولڈن کاپر(Golden Copper)

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ گوری رنگت کی حامل خواتین گولڈ ن ہیئر کلر سے اجتناب کریں لیکن ہالی ووڈبیوٹی ایکسپرٹ گارڈرڈکے مطابق گولڈن کاپر گوری رنگ کی حامل خواتین پر بے حد جچتا ہے۔ اس ہیئر کلر کے ذریعے ان خواتین کے چہرے پر ایک خاص نکھا ر پیدا ہوتا ہے۔ 

گوری رنگت والی خواتین گولڈن کاپر ہیئر ڈائنگ کلرٹرینڈ کے طور پر اپنا سکتی ہیں۔ اگر آپ اس بات سےاب بھی متفق نہیں تو ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایمی ایڈم،کیتھرین گریس اور ایما اسٹون کے بالوں کو اس رنگ میں دیکھ لیںاور پھر فیصلہ کریں۔

بلونڈ (Blonde Hair)

ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین بلونڈ ہیئر کلر کو پسند کرتی ہیں۔ بلونڈ ہیر کلر ایک نہیں بلکہ کئی شیڈز میں دستیاب ہے، جو گورے اور سانولے رنگ کی خواتین میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔ 

تاہم اگر آپ ان دنوں بلونڈ ہیئر کلرمنتخب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو اسٹرابیری اور وارم ہنی بلونڈ رنگوں کا انتخاب کریں۔بلونڈ کے یہ شیڈز ان دنوں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سیلیبرٹیز میں خاصے مقبول ہیں۔

ایشی وائلٹ (ASHY VIOLET)

پینٹون(Pantone)کی جانب سے اس برس وائلٹ کلر کو سال کے بہترین کلر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، تاہم یہ کلر اگر ہیئر ڈائنگ میں بھی استعمال کیا جائے تو یہ بہترین ہوگا۔ خواتین میںایش براؤن کلر تو کافی عرصے سے مقبول ہے اور گرم ٹون (سانولی جلد ) رکھنے والی خواتین پر بالوں کا ایش براؤن ڈائنگ کلر بے حدجچتا ہے، لیکن اس برس خواتین کو چاہیے کہ ایش براؤن کے بجائے ایش وائلٹ رنگ کا انتخاب کریں تو اچھا ہوگا۔

گولڈن اور براؤن برونڈ(Bronde)

جب بلونڈ کلر میں براؤن کی آمیزش کی جائے تو اسے برونڈ کہا جاتا ہےاور ان دنوں گولڈن برونڈاور براؤن برونڈ فیشن میں خاصے اِن ہیں۔اگر آپ بھی اس رنگ کا انتخاب کریں، تو یہ آپ کے لیے ٹرینڈی ہیئر کلر بن سکتا ہے۔ 

 گند می ا و رگو ر ی رنگت رکھنے والی خواتین اس ہیئر کلرکا انتخاب کرسکتی ہیں، جو ان پر کافی جچے گا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین