اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ نے کہاہے کہ صدر مملکت نے اپنے بیان میں لیگی رہنمائو ں کی طرف اشارہ نہیں کیا بلکہ ان کا اشارہ موجودہ حکومت میں شامل ان وزراء کی جانب تھا جو مشرف کابینہ میں شامل رہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ صدر ممنون حسین کہ کہنے کا مطلب ہے کہ موجودہ حکومت میں جو لوگ کرپٹ لوگ شامل ہیں وہ عنقریب پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں جو لوگ شامل ہیں ان میں اکثر وہ لوگ ہیں جو پرویز مشرف کی کابینہ میں بھی شامل تھے ۔ صدر منمون حسین کا شارہ لیگی رہنمائوں کی جانب نہیں تھا ۔واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے لندن میں ایک صحافی سے ان سے سوال پر کہ پانامہ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟صدر مملکت نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں، پاکستان میں جو بدعنوانی ہوئی ہے ٗیہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے اور پھر پکڑا جاتا ہے۔