• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت ،فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ، تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

اکوئٹہ ( نمائندہ جنگ)تربت بازار میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی پٹرولنگ گاڑی میں سوار پانچ اہلکار اتوار کو بازار میں گشت کر رہے تھے ان کی گاڑی جب ایک نجی بینک کے قریب پہنچی تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار گاڑی پر دستی بم پھنک کر فرار ہو گئے جس کے پھٹنے سے تین اہلکار وں اور دو راہگیروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فوسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ درایں اثناء سیکورٹی فورسز اور لیویز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تخریب کاری کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے 23افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ تخریب کاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سنگسیلہ پیرکوہ اور ٹوبہ نوحقانی میں تخریب کاری کے منصوبے بنائے ہیں اور اس مقصد کیلئے بھاری مقدار میں بارود ٗ اور اسلحہ جمع کر رکھا ہے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور لیویز نے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 23افراد کو گرفتار کر کے دس کلو بارود 17 کلاشنکوف 4 راکٹ اور سینکڑوں راونڈز قبضے میںلے لئے۔
تازہ ترین